نئی دہلی : آج دہلی-نوئیڈا سمیت آس پاس کے کئی علاقوں میں صبح صبح تیز بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہواؤں کے باعث لوگوں کوگرمی سے راحت ملی۔ ساتھ ہی کئی علاقوں میں پانی بھی جمع ہو گیا۔اس سے قبل محکمہ موسمیات نے بارش کی وارننگ جاری کی تھی۔ صبح سویرے محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ شمالی دہلی، شمال مشرقی دہلی، وسطی دہلی، نئی دہلی، جنوبی دہلی، جنوب مشرقی دہلی، مشرقی دہلی، این سی آر (لونی دیہات، ہنڈن اے ایف اسٹیشن، غازی آباد، اندرا پورم، چھپرولا، نوئیڈا) کو خبردار کیا تھا۔ دادری، گریٹر نوئیڈا، فرید آباد، بلبھ گڑھ، گنور، سونی پت، سوہنا، پلول، نوہ (ہریانہ)، بڑوت، باغپت، کھیکڑا، سکندرآباد، خرجہ (یوپی) میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے 18 جولائی تک ایسے ہی موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ اگلے ہفتے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 27 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔
No Comments: