قومی خبریں

خواتین

ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل

رانچی: جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی ہیمنت سورین کو آج جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ۔جسٹس رنگن مکوپادھیائے کی سنگل بنچ نے آج ہیمنت سورین کو ضمانت دے دی، جو زمین گھپلے کے معاملے میں جیل میں بند ہیں۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جسٹس رنگن مکوپادھیائے کی سنگل بنچ نے پہلے ہی اس معاملے کی سماعت مکمل کر لی تھی اور فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت نے آج اس معاملے میں اپنا فیصلہ سنایا۔سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو 31 جنوری 2024 کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے طویل پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *