نئی دہلی :راہل گاندھی کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ چھوڑیں گے اور پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں اتر پردیش کی رائے بریلی کی نمائندگی کریں گے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی راہل گاندھی کی جانب سے خالی وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑیں گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے یہ اطلاع دی ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ راہل گاندھی نے 2 لوک سبھا سیٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے، لیکن قانون کے مطابق انہیں ایک سیٹ چھوڑنی ہوگی۔ راہل گاندھی رائے بریلی کی سیٹ اپنے پاس رکھیں گے اور کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ پرینکا گاندھی وایناڈ سے الیکشن لڑیں گی۔ الیکشن لڑنے کے فیصلے کے بعد پرینکا گاندھی نے وایناڈ کے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ راہل کی کمی محسوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وایناڈ کو راہل کی غیر موجودگی کا احساس نہیں ہونے دیں گی اور وہ سخت محنت کریں گی اوروایناڈ میں سب کو خوش کرنے کی پوری کوشش کریں گی ۔
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اس بار لوک سبھا انتخابات میں دو سیٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ ان میں سے ایک وایناڈ اور دوسری رائے بریلی لوک سبھا سیٹ ہے۔ لیکن، اب پارٹی کی طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ راہل گاندھی رائے بریلی سیٹ سے رکن پارلیمنٹ رہیں گے جبکہ وہ وائناڈ سیٹ چھوڑ دیں گے۔ راہل گاندھی کی بہن اور کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی اس سیٹ سے الیکشن لڑیں گی۔ اس حوالے سے کانگریس اور انڈیا نامی اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے ردعمل سامنے آرہا ہے۔
مہاراشٹر شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے بھی اس سلسلے میں ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے، آدتیہ ٹھاکرے نے لکھا، “یہ سن کر خوشی ہوئی کہ پرینکا گاندھی لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گی۔ ایک بہت مضبوط اور سرشار آواز جو پارلیمنٹ میں ہندوستان کی آواز کو مضبوط بنائے گی۔
No Comments: