قومی خبریں

خواتین

پاکستان نے ٹی-20 ورلڈ کپ کے لیے بابر اعظم کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم اور محمد عباس آفریدی ٹیم کے ارکان میں شامل

کراچی:پاکستان نے ٹی-20 مردوں کے ورلڈ کپ کے لیے بابر اعظم کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا، “یہ نوجوانوں اور تجربے کے امتزاج کے ساتھ ایک بہت باصلاحیت اور متوازن ٹیم ہے۔یہ کھلاڑی کافی عرصے سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں اور اگلے ماہ ہونے والے ایونٹ کے لیے اچھی طرح سے تیار اور منظم نظر آتے ہیں۔ حارث رؤف مکمل طور پر فٹ ہیں اور نیٹ پر اچھی باؤلنگ کر رہے ہیں۔
پاکستان ٹیم اس وقت ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے انگلینڈ کے ساتھ دو طرفہ سیریز کھیل رہی ہے، ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کیریبین اور امریکہ جانے والے ہیں۔پاکستان کو گروپ اے میں ہندستان، آئرلینڈ، کینیڈا اور شریک میزبان امریکہ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو ڈیلاس میں امریکہ کے خلاف کھیلے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم کپتان ہیں جبکہ ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان ٹیم کےدیگر اراکین میں شامل ہیں ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *