روسی فوجی طیارہ حادثہ کا شکار۔15افراد ہلاک
ٹیک آف کے دوران حادثہ ۔اڑان بھرتے ہی طیارہ آگ کی زد میں آگیا
ماسکو :روسی فوج کا ایک طیارہ منگل کو حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس میں کل 15 لوگ سوار تھے۔ حادثے میں تمام 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ روس کی راجدھانی ماسکو کے شمال مشرقی علاقے ایوانوا میں پیش آیا۔مقامی میڈیا کے مطابق طیارے میں منگل کو اڑان بھرتے ہی آگ لگ گئی اور اس میں موجود تمام 15 افراد زندہ جل گئے۔ ’ایلیوشن-دو 74‘ طیارے نے مغربی روس کے ایک ایئربیس سے ٹیک آف کیا تھا، روسی وزیر دفاع کے مطابق حادثہ ٹیک آف کے دوران انجن میں آگ لگنے سے پیش آیا۔طیارے میں موجود 15 افراد میں سے 8 عملے کے ارکان جبکہ 7 مسافر تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پورے طیارے میں آگ لگ گئی۔ اس کے بعد وہ کنٹرول کھو بیٹھا اور زمین پر گر گیا۔
No Comments: