مصر کے ممتاز عالم دین کی جانب سےاسکولوں میں نقاب پر پابندی کی حمایت
پروفیسر ڈاکٹر احمد کریمہ نے کہا کہ چہرے کا نقاب نہ واجب ہے، نہ ہی فرض۔ اسلام میں خواتین کیلئے سر کے بال ڈھانپنے کا حکم آیا ہے۔
قاہرہ : مصر کے ممتاز عالم دین پروفیسر ڈاکٹر احمد کریمہ نے اسکولوں میں نقاب پر پابندی کی حمایت کا اعلان کردیا۔پروفیسر احمد کریمہ کا کہنا ہے کہ چہرے کا نقاب نہ واجب ہے، نہ ہی فرض، اسلام میں خواتین کیلئے سر کے بال ڈھانپنے کا حکم آیا ہے۔
پروفیسر احمد کریمہ نے کہا کہ سال 1997 میں سلطنت عمان کے مرحوم سلطان قابوس بن سعید نے تعلیمی اداروں میں نقاب پہننے پر پابندی لگائی تھی۔انہوں نے بتایا کہ مرحوم سلطان قابوس بن سعید کی تعلیمی اداروں میں نقاب پہننے پر پابندی کی مخالفت نہیں کی گئی تھی۔پروفیسر احمد کریمہ نے کہا کہ نقاب پر پابندی الازہر الشریف کے زیر انتظام اداروں سمیت تعلیمی اداروں کی تمام سطح پر ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاتر میں بھی نقاب پر پابندی لگانی چاہیے۔
No Comments: