قومی خبریں

خواتین

نواز شریف نے وزیراعظم کے لئے بھائی شہباز کو کیانامزد

مریم نوازپنجاب کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھا لیں گی

اسلام آباد۔ پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل۔ ن)سربرارہ نواز شریف نے اپنے بھائی شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان کے عہدے کے لئےاور پنجا ب کے وزیراعلیٰ کے لئےاپنی بیٹی مریم نواز کونامزد کیاہے۔ایکسپریس ٹرابیون کی خبر کے مطابق پی ایم ایل( ن) ترجمان مریم ارونگ زیب نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ اعلان کیاہے۔اس بیان کے بموجب نواز شریف نے پاکستان کی عوام اور تمام سیاسی جماعتیں جنھوں نے سیاسی حمایت دی ہے کا شکریہ ادا کیاہے۔ایکس پر پوسٹ میں ارونگ زیب نے کہاکہ ”پاکستان مسلم لیگ(ن) لیڈر محمد نواز شریف نے اسلامی جمہوری پاکستان کے وزیراعظم کے عہدے کے لئے محمد شبہاز شریف کو نامزد کیا ہے‘ وہیں انہوں نے مریم نواز شریف کو چیف منسٹر پنجاب کے عہدے کے لئے نامزد کیاہے۔
ایکسپریس ٹرابیون کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل۔ ن) صدر شبہاز شریف نے اعلان کیاتھا وزیراعظم کے لئے پارٹی امیدوار نواز شریف ہوں گے اور پنجا ب چیف منسٹر کے عہدے کے لئے امیدوار مریم نواز ہوں گی۔منگل کے روز اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (کیو) صدر چودھری شجاعت حسین کے گھر پر ملٹی پارٹی اجتماع کے بعد شہباز شریف نے یہ بیان دیاتھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *