ریاض : سعودی عرب میں صفائی اور انتظامی امور کی کمیٹی مسجد الحرام کے تمام مقامات کی یومیہ بنیاد پرصفائی اورسینیٹائزنگ کا کام انجام دیتی ہے۔ میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کی دیکھ بھال اورصفائی کیلئے کمیٹی اس امر کا خاص خیال رکھتی ہے کہ زائرین حرم کو کسی قسم کی پریشانی اور دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مسجد الحرام کی صفائی اور سینیٹائزنگ کیلئے 4 ہزار سے زائد کارکن متعین ہیں جبکہ ان کی نگرانی کیلئے 200 سعودی سپروائزر تعینات کیے گئے ہیں۔ صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام 24 گھنٹے کی بنیاد پرکیا جاتا ہے۔ ساؤنڈ سسٹم اور دیگر الیکٹریکل امور کی نگرانی کیلئے 120 افراد پرمشتمل فنی عملہ موجود ہوتا ہے۔
مسجد الحرام میں 8 ہزارسپیکرز نصب ہیں جن کی دیکھ بھال مستقل بنیادوں پرکی جاتی ہے خاص کرہرنمازسے قبل ان کا معائنہ کیا جاتا ہے۔ حرم شریف میں 9 ہزار 155 واٹرکولرز ہیں جبکہ مسجد الحرام اوراس کے صحنوں کیلیے 35 ہزار نئے قالین فراہم کیے گئے ہیں۔ مسجد الحرام کی صفائی اورسینیٹائزنگ کا عمل مستقل بنیادوں پرکیا جاتا ہے جس کیلئے خصوصی عملہ مختلف شفٹوں میں کام کرتا ہے۔ مسجد الحرام کی اتھارٹی کی کوشش ہے کہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے جس کیلئے ترقیاتی کاموں کو تیزی سے کیا جاتا ہے۔ مسجد الحرام میں اس وقت 16 لاکھ نمازیوں کی گنجائش ہے۔
No Comments: