قومی خبریں

خواتین

غزہ میں پہلے جنگ کا رْکنا ضروری ۔اقوام متحدہ

انسانی امداد کی فوری رسائی سے متعلق فیصلے کے بارے میں، پہلی رپورٹ سلامتی کونسل میں پیش

واشنگٹن : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے سلامتی کونسل کے غزّہ سے متعلق فیصلے کے بارے میں کہا ہے کہ “پہلے جنگ کا رْکنا ضروری ہے۔گٹرس نے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غزّہ کو انسانی امداد کی فوری رسائی سے متعلق فیصلے کے بارے میں، پہلی رپورٹ سلامتی کونسل کو پیش کر دی ہے۔رپورٹ میں انہوں نے خاص طور پر غزہ کے شمال میں ہلاک ہونے والے شہریوں اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے قدو کاٹھ کی طرف توجہ مبذول کرائی اور کہا ہے کہ امداد کی رسائی کے لئے جھڑپوں کا بند ہونا ضروری ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی دفاعی فورسز نے، غزّہ کے گنجان آباد حصّوں میں وسیع علاقے کو متاثر کرنے والا، تباہ کن اسلحہ استعمال کیا ہے جس کے باعث علاقے کے رہائشی مکانات کا اندازاً 60 فیصد سے زائد یا تو متاثر ہوا ہے یا پھر مسمار ہو چْکا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجر ایجنسی یو این آر ڈبلیو اےکے تمام جنگی فریقین کو، غزّہ میں اپنی تنصیبات سے متعلقہ معلومات سے، آگاہ کرنے کے باوجود ایجنسی کی 125 عمارتوں پر 193 حملے کئے گئے ہیں۔ ان تنصیبات میں پناہ لینے والے 308 فلسطینی ہلاک اور 1095 زخمی ہو گئے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ” عالمی ادارہ صحت ،غزّہ پر اسرائیلی حملوں کے آغاز سے اب تک، 94 ہسپتالوں اور 76 ایمبولینسوں پر 294 حملے ریکارڈ کر چکا ہے۔ ان حملوں میں تقریباً 600 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔رپورٹ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے غزّہ کے شمال میں مخدوش انسانی صورتحال کی تفصیلات کا ذکر کیا اور انسانی امدادی کی فوری رسائی کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *