Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

خانہ کعبہ میں معمر اور بیمار زائرین کیلئے مخصوص گولف کار کی سہولت

گولف کارسے زائرین کوالمسجد الحرام کی چھت سے طواف کرایا جاتا ہے

ریاض: ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے المسجد الحرام میں معمر اور بیمار زائرین کیلئے مخصوص گولف کار کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ گولف گاڑیوں سے زائرین کوالمسجد الحرام کی چھت سے طواف کرایا جاتا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی طور پر 50 گولف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔آن لائن سعودی نیوز پورٹل ’عاجل‘ کے مطابق گولف گاڑیوں کی سہولت محدود وقت کیلئے فراہم کی جاتی ہے جو شام چار سے صبح کے چار بجے تک ہے۔ گاڑی کا فی کس کرایہ 25 ریال ہے۔ ہر گاڑی میں 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔گاڑیوں کیلئے بکنگ کے انتظامات المسجد الحرام کے مختلف دروازوں پر کیے گئے ہیں جن میں باب اجیاد کی سمت میں موجود برقی زینے، شاہ عبدالعزیز گیٹ اور عمرہ گیٹ کے سمت موجود لفٹ شامل ہے۔ ان مقامات سے گولف گاڑیوں کی بکنگ کرانے کے بعد وہاں سے لفٹ کے ذریعے المسجد الحرام کی چھت پر پہنچ کر گاڑی کی سہولت حاصل کی جا سکتی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *