Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

غزہ میں اب تک 29ہزار فلسطینی شہید

اسرائیلی جارحیت کے شکا ر کنندگان میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل

تل ابیب: غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اب تک اب تک 29ہزار فلسطینی شہیدہو چکے ہیں ۔ ان شہداء میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے میڈیانے بتایاکہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 127 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جبکہ مجموعی زخمیوں کی تعداد 68883 ہو گئی ہے۔ کسی بھی جنگ میں اب تک فلسطینیوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے جسے بمباری کی زد میں لاتے ہوئے قتل کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی اس مسلسل سفاکیت کی وجہ سے ہی جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ دائر کیا ۔ادھر اتوار کے روز اقوام متحدہ نے خبر دار کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی حملوں کے نتیجے میں خان یونس کا سب سے بڑا ہاسپٹل الناصر ہاسپٹل مکمل طور پر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہو گیا ہے ۔ اس سے پہلے بھی اسرائیلی فوج تقریبا ہر بڑے ہاسپٹل کو تباہ کر چکی ہے یا ادویات اور طبی آلات سے محروم کر کے ناکارہ بنا چکی ہے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *