قومی خبریں

خواتین

پاکستان میں بارش کے دوران حادثات میں 18 افراد جاں بحق

لاہور: سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں بارش کے دوران حادثات میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس میں 8 بچے بھی شامل ہیں۔ پشین کے ڈیم میں دو بچیاں گر کر ڈوب گئیں تاہم علاقہ مکین نے دو سالہ بچی کی لاش نکال لی۔مستونگ میں سیلابی ریلے میں معمر خاتون بہہ کر جاں بحق ہوگئی جبکہ پنجگور کی گراوگ ندی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش نکال لی گئی۔جھنگ میں سیوریج کےگڑھے میں جمع پانی میں دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ اٹک پنڈی گھیب میں گھر کی چھت گرنے سے چار افراد جان سے گئے۔
صادق آباد میں گھر کی چھت گرنے سے چار سال کی بچی جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے جبکہ ٹبہ سلطان پور میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص چل بسا۔لاڑکانہ کی یار محمد کالونی میں سات سالہ بچہ گھر میں جمع پانی میں ڈوب گیا جبکہ شہداد کوٹ میں بارش کے باعث گھر کی کچی چھت گرنے سے لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
اس کے علاوہ جیکب آباد میں چھتیں گرنے کے واقعات میں ماں بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے اور کشمورمیں چھت گرنےسے خاتون جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ڈیرہ بگٹی کے پہاڑی علاقوں سےآنیوالےسیلابی ریلے سے تحصیل چھتر میں تباہی ہوئی ، جس کے بعد مقامی آبادی کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیا جا رہا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *