قومی خبریں

خواتین

وزن زیادہ ہو نے کی وجہ سے ونیش پھوگاٹ پیرس اولمپک سے باہر

ہندوستان کی امیدوں کو شدید جھٹکا ۔خاتون پہلوان فائنل میں پہونچ کر ڈسکوالیفائی ہوگئیں

پیرس :پیرس اولمپک 2024 میں ہندوستان کی امیدوں کو آج اس وقت شدید جھٹکا لگا جب مشہور خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کو نااہل قرار دے کر باہر کا راستہ دکھا دیا گیا۔ وہ 50 کلوگرام زمرہ کے فائنل میں پہنچ گئی تھیں اور ایک تمغہ یقینی نظر آ رہا تھا، لیکن مایوس کن طریقے سے وہ پیرس اولمپک سے باہر ہو گئی ہیں۔دراصل ونیش پھوگاٹ سے پورے ملک کو طلائی تمغہ کی امید تھی اور آج دیر رات انھیں فائنل مقابلہ کھیلنا تھا۔ شکست کی صورت میں بھی ہندوستان کے حصے میں طلائی تمغہ آ جاتا، لیکن انھیں ڈسکوالیفائی کر ہندوستان کو شدید جھٹکا دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا وزن کچھ گرام زیادہ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے انھیں پیرس اولمپک سے باہر کر دیا گیا۔
جو خبریں سامنے آ رہی ہیں، ان میں بتایا جا رہا ہے کہ ونیش پھوگاٹ کو 50 کلوگرام وزن والے زمرہ کے فائنل میں اترنا تھا، لیکن آج جب ان کا وزن کیا گیا تو 100 گرام زیادہ تھا۔ اس اضافی وزن کو وجہ بتاتے ہوئے ہی ونیش پھوگاٹ کو اس زمرہ کے فائنل مقابلہ سے ڈسکوالیفائی کیا گیا ہے۔ حالانکہ اس خبر نے ایک نیا تنازعہ پیدا کر دیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *