قومی خبریں

خواتین

ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد100ہوگئی

ہندوستان کی طرف سے سوواں تمغہ خواتین کی کبڈّی کی ٹیم نے جیتا

ہنگزو:چین کےہنگزو میں جاری ایشیائی کھیلوںکے اختتام سے ایک دن پہلے تک بھارت کے تمغوں کی مجموعی تعداد 100ہوگئی ہے، جس میںسونے کے 25، چاندی کے 35 اور کانسے کے 40 تمغے شامل ہیں۔ بھارت نے آج صبح سونے کےتین، چاندی کا ایک اور کانسے کا ایک تمغہ جیتا ہے۔
بھارت نے خواتین کبڈّی کے فائنل اور مردوں کے تیراندازی کمپاؤنڈ فائنل میں تازہ ترین تمغے جیتے ہیں۔ بھارت کی طرف سے سوواں تمغہ خواتین کی کبڈّی کی ٹیم نے جیتا۔ ایک زبردست میچ میں بھارت نے چین کو 25 کے مقابلے 26پوائنٹ سے شکست دی۔ کبڈّی میں مردوں کی ٹیم آج فائنل میں ایران کا سامنا کرے گی۔بھارت تمغے جیتنے میں سرِدست چوتھے مقام پر ہے۔
اس دوران مردوں کے کرکٹ میں اس وقت بھارت کامقابلہ افغانستان سے جاری ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ یہ میچ سونے کے تمغے کے لیے کھیلا جا رہاہے جبکہ خواتین کی بھارتی کرکٹ ٹیم نے سونے کا تمغہ جیت لیاہے۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ مردوں کی ٹیم بھی یہی نتیجہ لاتی ہے یا نہیں۔ بیڈمنٹن میںمردوں کے ڈبلز مقابلے میں سبھی کی نظریں چراغ شیٹی اور ستوِک سائراج رینکی ریڈی پربھی ٹکی ہوئی ہیں۔ ان کا مقابلہ جنوبی کوریا کی کم وون ہُو اور چوئی سولگیوکی جوڑی سے ہوگا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *