Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

خواتین اور بزرگ ہورہے ہیں سائبر فراڈ کا شکار، نہیں مل رہی کوئی راحت

سائبر فراڈ کے متاثرین کو مدد کے بجائے بھٹکایا جا رہا ہے: پرمجیت سنگھ پما

نئی دہلی،7مئی (میرا وطن ن نیوز )
نیشنل اکالی دل کے قومی صدر پرمجیت سنگھ پما نے سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے معاملات اور دھوکہ د ہی کے شکار افراد کو درپیش مشکلات کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگا یا کہ سائبر فراڈ کے متاثرین خصوصاً خواتین اور بوڑھے جو پہلے ہی کافی ذہنی اور مالی پریشانی کا شکار ہیں ، سائبر کرائم برانچ سے بھی مناسب مدد حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔
پرمجیت سنگھ پما نے کہا کہ ہری نگر سائبر کرائم برانچ کے کچھ اہلکار متاثرین کی شکایات کو سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں اور بہت سے واقعات میں رپورٹ بھی درج نہیں کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بزرگ اکثر اوقات دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہوتے ہیں جس سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
پرمجیت سنگھ پما نے زور دے کر کہا کہ انصاف اور مدد فراہم کرنے کے بجائے لوگوں کو بار بار بھٹکا دیا جا تا ہے، جس سے متاثرین کا امن و امان کی مشینری پر سے اعتماد ختم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سائبر کرائم سے متعلق مقدمات میں متاثرین کی طرف سے درج کی گئی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے اور متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی جائے کہ وہ عوام بالخصوص خواتین اور بزرگ شہریو ں کے ساتھ حساسیت کے ساتھ پیش آئیں، اس طرح یہ یقینی بنایا جائے کہ امن و امان کے نظام پر عوام کا اعتماد برقرار رہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *