نئی دہلی : دہلی کی عآپ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ اس مرتبہ یومِ آزادی کے موقع پر 15 اگست کوچھترسال اسٹیڈیم میں ریاستی وزیر آتشی ہی پرچم کشائی کریں گی۔ دہلی حکومت میں کابینہ وزیر گوپال رائے نے اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کو تیاریوں سے متعلق حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔گوپال رائے کی طرف سے یہ حکم تہاڑ جیل میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے پیر کے روز ہوئی ملاقات کے بعد دیا گیا ہے۔ انھوں نے اس ملاقات کے بعد بتایا کہ جیل سے وزیر اعلیٰ کیجریوال نے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی وزیر آتشی سے 15 اگست کو پرچم ک شائی کے لیے کہا ہے۔ وزیر اعلیٰ سے ملنے کے بعد گوپال رائے نے اس محکمہ سے چھترپال اسٹیڈیم میں پرچم کشائی کی تیاری کرنے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔
No Comments: