Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مرکزی وزیر داخلہ کی بے عملی اور غیر موثر کام کرنے کے طریقہ کا نتیجہ

راجدھانی دہلی، گھناو ¿نے جرائم کے لحاظ سے ملک میں ٹاپ پر:یادو

نئی دہلی، 12 مئی(میرا وطن نیوز )
دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی طرف سے راجدھانی میں جرائم پر 2024 کی جاری کی گئیرپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ صرف ایک سال پہلے تک کے اعداد و شمار کا احاطہ کرتی ہے۔ درحقیقت، آج راجدھانی میں جرائم کی صورتحال بہت زیادہ نازک ہو چکی ہے، جس میں پولیس — جو کہ محافظ ہیں — شکاریوں میں تبدیل ہو چکے ہیں، کھلے عام لوگوں کو گولی مار کر قتل کر رہے ہیں۔
اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ کی عدم فعالیت اور جرائم میں اضافے کے بارے میں غیر موثر کام کرنے کے انداز کی وجہ سے، دہلی گھناو ¿نے جرائم کے لیے ملک کے 19 میٹروپولیٹن شہر وں میں سرفہرست ہے۔ صرف 2024 میں، یہاں 270,000 سے زیادہ مقدمات درج ہو ئے، حالانکہ دہلی میں مجرمانہ چارج شیٹ داخل کرنے کی سب سے کم شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔
دیویندر یادو نے کہا کہ راجدھانی میں خواتین کے حوالے سے مجرمانہ اعداد و شمار، جیسا کہ رپورٹ میں ظا ہر کیا گیا ہے، دل دہلا دینے والے ہیں۔ ان اعداد و شمار میں جہیز سے متعلق 109 اموات، عصمت دری کے 1058، گھریلو ظلم کے 4646، اغوا کے 3974 اور جنسی ہراسانی کے 316 واقعات شا مل ہیں۔ خواتین کے خلاف جرائم کی شرح فی ایک لاکھ آبادی پر 176.8 رہی۔ انہوں نے کہا جہیز سے متعلق قتل کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2023 میں 114 خواتین کو قتل کیا گیا، اور 2022 میں 129 خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *