دہلی میں دن دہاڑے جویلری شوروم میں لُوٹ
سمے پور بادلی علاقے میں نقاب پوش لٹیرےشوروم میں داخل ہوئےاور 480 گرام سونا لوٹ کر فرار ہو گئے
نئی دہلی: دہلی کے سمے پور بادلی علاقے میں کل دن دہاڑے نقاب پوش لٹیروں نے جویلر شوروم کو لوٹ لیا۔ تین لٹیرے شری رام جیولری شاپ میں داخل ہوئے ان کے چہروں پر نقاب تھے اورکسی نے ہیلمٹ لگا رکھی تھی۔ انھوں نے وہاں موجود ملازمین پراپنی پستول تان دی اوروہاں سے 480 گرام سونا لوٹ کر فرار ہو گئے جس کی مالیت تقریباً 30 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ فرار ہوتے وقت انھوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں تین لٹیروں کو موٹر سائیکل پرفرار ی کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس بعد پولیس مقام واقعہ پرپہنچ گئی اورچھان بین کی جارہی ہے۔دہلی کےبھوگل واقع جویلری شوروم میں نقب لگا کرچوری کی سنگین واردات کو رونما ہوئے ابھی کچھ ہی دن گذرے تھے کہ یہ تازہ واقعہ سامنے آگیا ،اس سے تاجروں میں دہشت پید ہو گئی ہے۔
No Comments: