Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جنتر منتر پراحتجاج کر رہے طلبہ کی آواز کو راہل گاندھی نے موثر ڈھنگ سے اٹھایا

ریاستی کانگریس کارکنان طلبہ کی آواز کو دہلی کے ہر کونے میں پہنچا رہے ہیں:یادو

نئی دہلی ،21جولائی (میرا وطن نیوز )
پچھلے دس سالوں میں 90پیپر لیک ہونے کے سبب تقریباً 7.5کروڑ نوجوانوں کے مستقبل متاثر ہوا ہے اور پیپر لیک کے 21طلبا ءنے خود کشی کی ہے ۔پیپر لیک کے سبب مسلسل طلبا کے مستقبل سے کھلوا ڑ پر وزیر اعظم مودی نے مون توڑ کر اس سانحہ کے لئے ذمے دار لوگوں کے خلاف کرنی چاہئے تھی لیکن جب طلبہ اپنے مطالبات کو لے کر جنتر منتر پر جمع ہوئے اور پیر کو پارلیمنٹ مارچ کیا تب ان پر لاٹھیاں برسائی گئی اور انہیں لہو لہان کردیا گیا ،جسے قطعی برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔
ریاستی کانگریس صدر نے کہا کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں طلبہ کی آواز اٹھائی اور آج وزیر اعظم کے لوک نواس پر بڑی تعداد میں اراکین پارلیمنٹ پر دھرنہ پر بیٹھ گئے تاکہ جنتر منتر پر طلبہ کے ساتھ ہوئی انصافی کے خلاف ان کی آواز کو مزید موثر ڈھنگ سے اٹھایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ وہ خود سڑکوں پر اتر کر پارٹی کارکنان کے ساتھ جنتر منتر پر طلبہ کی آواز کو اٹھا رہے ہیں اور را ہل گاندھی کی ’چھاتروں کی گونج ‘ پروگرام کو آگے ًرھا رہے ہیں

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *