
نئی دہلی، 21 اپریل(میرا وطن نیوز )
انڈین یوتھ کانگریس(آئی وائی سی) نے منگل کو ’جادوگر وزیر اعظم‘ (پی ایم مودی) کی پالیسیوں کے خلاف منعقد پر یس کانفر نس کا اہتمام کیا۔آئی وائی سی کے قومی صدر ادے بھانو چِب نے کہا کہ وزیر اعظم مودی قوم کے سا منے ایک ’جادوئی شو‘ ترتیب دے رہے ہیں، بالکل ایسے جیسے کوئی جادوگر کرتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس ’جادو‘ کی آڑ میں مودی جی اور بی جے پی ملک کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ جس طرح ایک جاد وگر ایک ہاتھ سے سامعین کی توجہ ہٹانے کے لیے دوسرے ہاتھ سے اصل چال چلاتا ہے، پی ایم مودی آج ملک میں بالکل وہی کام کر رہے ہیں۔
ادے بھانو چِب نے مزید زور دے کر کہا کہ ’جادوگر وزیر اعظم‘ نے تین روزہ پارلیمانی اجلاس بلایا کیو نکہ جادوگر کی ’دو جادو کی چھڑی‘فی الحال ٹرمپ انتظامیہ کی گرفت میں الجھی ہوئی ہیں۔ پہلی ’جیفری ایپسٹین فائلز‘ہے، جس میں مبینہ طور پر پی ایم مودی اور ان کے وزراءکے نام شامل ہیں۔ دوسرا ’اڈانی ایشو‘ ہے، جس کے بارے میں اس وقت امریکہ میں قانونی مقدمہ چل رہا ہے۔ انہی عوامل کے دباو ¿ کے تحت کسان مخالف اور بھارت مخالف امریکی تجارتی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اب، ان معاملا ت سے توجہ ہٹانے کی ایک مایوس کن کوشش میں، ’جادوگر وزیر اعظم‘ نے عجلت میں پارلیمانی اجلاس بلایا ہے جس میں بظاہر ملکی آئین پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر مسٹر مودی کے ارادے مخلص ہوتے تو آج لوک سبھا کی 543 میں سے 33 فیصد سیٹیں محفوظ ہو سکتی تھیں۔ تاہم، ایسا نہیں کیا گیا، کیونکہ اس معاملے کو جان بوجھ کر مردم شماری اور حد بند ی کی مشق سے جوڑا گیا تھا۔ اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ اس مسئلے پر عمل درآمد کو مستقبل تک موخر کر دیا جائے جبکہ حال میں محض سرخیاں پیدا کی جائیں۔
اس پریس کانفرنس میں قومی صدر ادے بھانو چِب کے ساتھ دہلی پردیش یوتھ کانگریس کے صدر اکشے لکرا اور قومی جنرل سکریٹری خوشبو شرما موجود تھیں۔
No Comments: