
نئی دہلی، 21 اپریل(میرا وطن نیوز )
’قانون سازی کا مسودہ جمہوری طرز حکمرانی کی بنیاد ہے؛ قانون کی درستگی اس بات کا تعین کرتی ہے کہ یہ کتنے مو ¿ثر طریقے سے حقوق کی حفاظت کرتا ہے، جوابدہی کو یقینی بناتا ہے، اور عام شہریوں کی زندگیو ں پر اثر انداز ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے منگل کو دہلی ودھان سبھا کے دورے پر آئے 18ممالک کے 43نمائندوں کے وفد کو خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
ان نمائندوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے — جن میں بنگلہ دیش، بھوٹان، عمان، کینیا، سری لنکا، فلپائن اور تنزانیہ شامل ہیں — اور لوک سبھا سکریٹریٹ کے تحت پارلیمانی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسیز (پرائیڈ) کے زیر اہتمام 37ویں بین الاقوامی تربیتی پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔
اس موقع پر اسپیکر نے وفد کو بتایا کہ اسمبلی کمپلیکس کو ہیریٹیج سائٹ کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے، جہاں فی الحال قانون ساز اسمبلی کے سفر کو بیان کرنے کے لیے ایک میوزیم قائم کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں، اس کی تاریخ کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے ‘لائٹ اینڈ ساو ¿نڈ شو’ منعقد کرنے کے منصوبے بھی جار ی ہیں۔
No Comments: