Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایل جی نے 2027 کی مردم شماری کے حصے کے طور پر اپنی گنتی آپ کا عمل مکمل کیا

نئی دہلی، یکم مئی (میرا وطن نیوز)
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے جمعہ کو لوک نواس میں مردم شماری 2027 کے حصے کے طو ر پر اپنی گنتی آپ کی مشق مکمل کی۔ مردم شماری 2027 کی مہم آج دہلی میونسپل کارپوریشن کے تمام وارڈوں میں باضابطہ طور پر شروع ہوئی۔
اپنے سوشل میڈیا اکاو ¿نٹ پر ایک پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ ایم سی ڈی کا یہ ڈیجیٹل اقدام شہریوں کو اپنے گھروں کے بارے میں براہ راست معلومات جمع کرا نے کی اجازت دیتا ہے، اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرتا ہے کہ ہر رہائشی کی درست گنتی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قابل اعتماد اعداد و شمار جامع طرز حکمرانی اور ایک مضبوط، ترقی یافتہ قوم کے لیے اہم ہیں۔
ایل جینے دہلی کے تمام باشندوں پر زور دیا کہ وہ خود گنتی کے عمل میں حصہ لیں اور مردم شماری کی حمایت کریں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی شرکت ہمارے شہر اور قوم کے مستقبل کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 16 اپریل سے دہلی کینٹ اور نئی دہلی میونسپل کونسل میں مردم شماری 2027 کی مہم چل رہی ہے۔ یکممئی سے تمام ایم سی ڈی وارڈوں میں مردم شماری 2027 کا پہلا مرحلہ پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔ ان علاقوں میں رہنے والے لوگ 15 مئی تک اپنی آن لائن خود شماری مکمل کر سکتے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *