Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

عظیم اتحاد میں شامل ہونے کے لیے 10 کروڑ روپے کی رشوت کی پیشکش کاسدھانشو شیکھرکا الزام

جے ڈی یو رکن اسمبلی نے اپنی ہی پارٹی کے ایم ایل اے سنجیو کمار کے خلاف ایف آئی آردرج کرائی

بہار میں نتیش کمار کی قیادت والی حکومت نے اسمبلی کا اعتماد حاصل کر لیا ہے لیکن سیاست ابھی بھی گرم ہے، جے ڈی یو کےایک ایم ایل اے نے اپنی ہی پارٹی کے ایم ایل اے کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ جے ڈی یو ایم ایل اے سدھانشو شیکھر نے منگل کو پٹنہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ انہیں اعتماد کے ووٹ سے قبل آر جے ڈی کے عظیم اتحاد میں شامل ہونے کے لیے 10 کروڑ روپے کی رشوت اور کابینہ وزیر کے عہدے کی پیشکش کی گئی تھی۔
سدھانشو شیکھر مدھوبنی ضلع کی ہرلاکھی سیٹ سے جے ڈی یو کے ایم ایل اے ہیں۔میڈیاکی خبر کے مطابق پٹنہ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (لاء اینڈ آرڈر) کرشنا مراری پرساد نے کہا ہےکہ سدھانشو شیکھر نے پارٹی کے ایم ایل اے سنجیو کمار کے خلاف کوتوالی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ اے ایس پی پرساد نے کہا، ایم ایل اے شیکھر نے 11 فروری کو اپنی شکایت درج کرائی تھی۔ پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *