Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ساکیت کے سیدالعجائب میں چار منزلہ عمارت منہدم

کینٹین اور کوچنگ سینٹر پر گرا ملبہ، 6 افراد کی موت ،14 لوگوں کو نکالا گیا

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جائے وقوع کا دورہ کر لیا جائزہ

نئی دہلی، 31 مئی (میرا وطن نیوز)
جنوبی دہلی کے ساکیت میٹروسٹیشن کے قریب واقع سیدالعجائب علاقے میں ہفتہ کی شام ایک چار منزلہ تجارتی عمارت اچانک بھربھرا کر منہدم ہو گئی۔ حادثے کے بعد علاقے میں افرا تفری مچ گئی اور چاروں طرف دھول کا غبار چھا گیا۔ عمارت کا ملبہ برابر میں ٹین شیڈ کے نیچے چلنے والی ایک کینٹین اور اس پاس کے دیگر ڈھانچوں پر جا گرا۔ اس وقت کینٹین میں کچھ طلبہ کھانا کھا رہے تھے، جس کی وجہ سے ان کے ملبے میں دبنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی دہلی پولیس، فائر بریگیڈ، این ڈی آر ایف اور دیگر امدادی ایجنسیوں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ خبر لکھے جانے
حادثے میں 6 افراد کی موت ہو گئی ، جبکہ اتوار کی صبح تک ملبے سے 14 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے ۔ ان میں سے 10 لوگوں کو دہلی فائر سروس، این ڈی آر ایف، ڈی ڈی ایم اے اور دیگر ایجنسیوں کی مشترکہ ٹیمو ں نے بچایا، جبکہ چار کو مقامی لوگوں نے باہر نکالا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایمس ٹراما سینٹر لے جایا گیا۔ 8 اسپتا ل میں زیر علاج ہیں۔
حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت روی، ایکتا، آلوک، نلین، پاروتی اور کپل کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کی شناخت ترون کمار (26)، سائکہخان (27)، نیلم یادو (25)، آدتیہ شرما (24)، شتیج پرتاپ (25)، انوج دکشت (25)، آستھا (25) اور وشال (24) کے طور پر ہوئی ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں میں انجینئرنگ اور میڈیکل کے طلباءشامل ہیں۔ ایک پولیس افسر کے مطابق مہرولی پولیس اسٹیشن نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
جبکہ ملبے میں دیگر لوگوں کے پھنسے ہونے کے خدشے کے پیش نظر تلاشی مہم جاری ہے۔ فائر فائٹرز کے مطابق، شام 7.44 بجے عمارت گرنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ ابتدائی جانچ میں سامنے آیا کہ سعید اللہ جاب کی گلی نمبر 5 میں واقع اس عمارت کی چوتھی منزل پر تعمیراتی کام چل رہا تھا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ حادثہ پیر سے جمعہ کے درمیان دفتری اوقات میں ہوا ہوتا تو صورتحال کہیں زیادہ خوفناک ہو سکتی تھی۔ روزانہ اس تجارتی عمارت میں سینکڑوں لوگوں کی آمد و رفت رہتی تھی۔ ایک رہائشی کے مطابق، عام دنوں میں تقریباً 300 سے 400 لوگ اس عمارت میں آتے جاتے تھے ۔ ہفتہ ہونے اور شام کا وقت ہونے کی وجہ سے اندر لوگوں کی تعداد نسبتاً کم تھی، جس سے بڑا جانی نقصا ن ٹل گیا۔
خبر لکھے جانے تک این ڈی آر ایف، فائر بریگیڈ، دہلی پولیس اور دیگر ایجنسیوں کی ٹیمیں مشترکہ طور پر راحت اور بچاو کام میں مصروف تھیں۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ملبے میں پھنسے ہر شخص تک پہنچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد کو لے کر دیر رات تک کوئی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
ادھر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج جنوبی دہلی میں ساکیت میٹرو اسٹیشن کے قریب عمارت گرنے کے مقا م کا دورہ کیا۔ اس حادثہ میں دو لوگوں کی موت ، آٹھ زخمی ہوئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔انہوں نے کہا کہ راحت اور بچاو ¿ کارروائیاں جاری ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ڈاکٹر ابھی بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن انتہائی احتیاط سے کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے واضح طور پر کہا کہ ایسی تمام غیر مجاز عمارتوں اور ان کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
دہلی میں پہلے بھی ہوچکے ہیں ایسے حادثے:
19 اپریل 2025: دیال پور کے شکتی وہار میں کثیر منزلہ عمارت منہدم ہوئی۔
11 جولائی 2025: آزاد پور منڈی علاقے میں عمارت گرنے سے ایک شخص کی موت۔
12 جولائی 2025: ویلکم علاقے میں چار منزلہ عمارت منہدم ہو گئی۔
20 اگست 2025: دریا گنج کے سدبھاونا پارک کے پاس عمارت گرنے سے تین لوگوں کی موت۔
13 ستمبر 2021: ملکا گنج علاقے میں تین منزلہ عمارت منہدم ہونے کا واقعہ ہوا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *