
نئی دہلی ،31مئی (میرا وطن نیوز )
جامعہ ملیہ اسلامیہ ایلومنائی ایسوسی ایشن، دبئی چیپٹر نے پیر کواعلان کیا ہے کہ 31 اکتوبر 2026 کو دبئی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا یومِ تاسیس نہایت شان و شوکت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔
اس تقریب میں دنیا بھر سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طلبہ (ایلومنائی) کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ منتظمین کے مطابق یہ پروگرام جامعہ کے فارغین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے، باہمی روابط کو مضبوط بنانے اور جامعہ کی عظیم روایات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ایک اہم موقع ہوگا۔
اس سلسلے میں دبئی چیپٹر کے ذمہ داران ندیم حسن اورسید ندیم زیدی سمیت دیگر عہدیداران نے اعلان جاری کرتے ہوئے تمام جامیئنز سے’ڈنر‘ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔تقریب کے مقام، وقت اور دیگر تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔جامعہ ایلومنائی دہلی سے ندیم الدین چودھر ی ،سید محمد کاظم ،مسٹر جوہر،قیوم چودھری ،ایڈووکیٹ انور احمد خان،ڈاکٹر عابد حسین ،مسٹر اسماعیل ،فیض امام فیضی ،ذوا لفقا ر احمد،دانش چودھری ، ،طفیل احمد اور ہمالیان کنسٹرکشن سے وابستہ ایلومنائی نے دبئی میں یوم تاسیس کے انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے ۔
No Comments: