Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ۔9افراد ہلاک

مرنے والوں میں پانچ خواتین شامل ۔ 8زخمیوں میں بھی کئی کی حالت نازک

ورودھو نگر :تمل ناڈو کے ورودھو نگر ضلع واقع ایک پٹاخہ فیکٹری میں آج زوردار دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 9 افراد کی موت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویمباکوٹئی کے پاس رامو دیون پٹی میں یہ پٹاخہ فیکٹری چل رہی تھی جو دھماکہ کے سبب ملبہ میں تبدیل ہو گئی ہے۔ دھماکہ میں ہلاک ہونے والے اشخاص میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ تقریباً 8 افراد اس حادثہ میں زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔
باوثوق ذرائع سے موصول خبر میں بتایا گیا ہے کہ شیوکاشی کارنیشن علاقہ کے رہنے والے وگنیش کی النکولم کے پاس راموتین پٹی میں پٹاخہ فیکٹری ہے۔ اس پٹاخہ فیکٹری میں 74 کمرے ہیں۔ سنٹرل پٹرولیم اینڈ ایکسپلوزن ڈپارٹمنٹ سے اسے لائسنس حاصل ہے۔ یہاں 150 سے زائد ملازمین کام کرتے ہیں۔ اس فیکٹری میں روزانہ کی طرح مزدور پٹاخہ بنانے میں لگے ہوئے تھے جب تیز دھماکہ ہوا۔ اس حادثہ کی خبر ملنے پر فائر بریگیڈ کا دستہ اور ایمرجنسی سروسز فوراً جائے وقوع پر پہنچ گئے اور بچاؤ و راحت رسانی کے کام میں مصروف ہو گئے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *