Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آئندہ ایم سی ڈی انتخاب اور موجودہ سیاسی منظر نامے پر تبادلہ خیال

نئی تشکیل شدہ ضلع بی جے پی ٹیموں اور ریاستی میڈیا یونٹ کی میٹنگ

نئی دہلی، 3 جون(میرا وطن نیوز )
دہلی بی جے پی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم اور 12 نو تشکیل شدہ ضلع بی جے پی یونٹوں کی میڈیا ٹیموں پر مشتمل ایک مشترکہ میٹنگ جمعہ کو ریاستی دفتر میں منعقد ہوئی۔چیف ترجمان اور ایم ایل اے ابھے ورما نے میٹنگ سے خطاب کیا، جس کی صدارت دہلی بی جے پی میڈیا ہیڈپروین شنکر کپور نے کی۔اس مو قع پردہلی پردیش ترجمان اور بی جے پی قومی اقلیتی مورچہ کے میڈیا انچارج سید یاسر جیلانی و دیگر عہدیداران موجود تھے۔
میٹنگ کا آغاز تمام نئے تعینات ہونے والے ضلعی میڈیا ہیڈز اور ترجمانوں کے تعارف سے ہوا۔ اس کے بعد، شری ابھے ورما نے موجودہ سیاسی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ پروین شنکر کپور نے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے کام کرنے کے طریقوں اور میڈیا سے خطاب کرنے کے پروٹوکول کے بارے میں بتایا۔اس میٹنگ کو آئندہ دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے پیش نظر اہم مانا جا رہا ہے جس میں دہلی کے موجودہ منظر نامے پر خاص طبور سے تبادلہ خیال گیا ۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *