
نئی دہلی ،6جون (میرا وطن نیوز )
دہلی کے ڈپٹی میئر ڈاکٹر مونیکا پنت نے غازی پور لینڈ فل سائٹ کا معائنہ کیا۔اس موقع پر اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرما، ڈی ای ایم ایس کمیٹی کے چیئرمین سندیپ کپور اور شاہدرہ جنوبی اور شا ہد رہ شمالی زون کے کونسلر موجود تھے۔معائنہ سے قبل ڈپٹی میئر اور چیئر پرسن نے افسروں کے ساتھ میٹنگ کر صورتحال کا جائزہ لیا ۔
معائنہ کے دوران مونیکا پنت اور ستیہ شرما نے لینڈ فل سائٹ پر جاری آپریشنز، کچرے کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات اور ماحولیا ت کی بہتری کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسروں کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈپٹی میئر ڈاکٹر مونیکا پنت نے اس بات پر زور دیا کہ غازی پور لینڈ فل سائٹ کے بارے میں تیز اور موثر حل کے مقصد سے تمام کام مقررہ مدت کے اندر مکمل ہونے چاہئیں، اور علاقے میں صفائی اور ماحولیا تی تحفظ کو سب سے زیادہ ترجیح دی جانی چاہیے۔
ڈپٹی میئر نے کہا کہ کارپوریشن دہلی کو صاف، خوبصورت اور آلودگی سے پاک بنانے کے لیے پوری وابستگی کے ساتھ کام کر رہی ہے، اور شہریوں کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر موجود عوامی نمائندوں نے مقامی مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی بتائیں ۔
No Comments: