
نئی دہلی، 31 اگست(میرا وطن نیوز )
دہلی سرکار نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے شہری عوامی مقامات کو بحال کرنے کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں دہلی سرکار (پی ڈبلیو ڈی) اور دو کمپنیوں کے درمیان پیر کو ایک مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر وزیر پی ڈبلیو ڈی پرویش صاحب سنگھ اورمتعلقہ محکمو ں کے سینئر افسران سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔
اس شراکت داری کا مقصد فلائی اوورز کے نیچے اور اس کے آس پاس اس وقت نظرانداز یا کم استعمال شدہ جگہوں کو شہریوں کے لیے صاف، سبز، محفوظ اور مفید عوامی علاقوں میں تبدیل کرنا ہے۔ یہ اقدام بیک وقت صفائی، ہریالی، خوبصورتی، حفاظت، پیدل چلنے والوں کی رسائی اور ماحولیاتی آگاہی کو فرو غ دے گا۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ صاف ستھری، ہریالی اور خوبصورت دہلی بنانا سرکار، سماج اور نجی شعبے کی اجتماعی ذمہ داری ہے
پہلی کمپنی ڈکسن ٹیکنا لاجیز اور ورشت فاو ¿نڈیشن کے ساتھ ایک پہل کے تحت دیپالی سے منگل پوری مارکیٹ تک نظر انداز کیے گئے 2.5 کلومیٹر طویل حصے (فلائی اوور کے نیچے کا علاقہ) کو صاف، سبز اور محفوظ کمیونٹی جگہوں میں تیار کرنے کا منصوبہ ہے۔ایک سی ایس آر پہل کے تحت، کنودیا گروپ متھرا رو ڈ اور ایم پی مارگ کے ساتھ تقریباً دو ایکڑ گرین بیلٹ علاقوں کی ترقی اور طویل مدتی دیکھ بھال کا کام کرے گا۔
No Comments: