
نئی دہلی، 7 جون(میرا وطن نیوز )
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی اور انڈین نیشنل کانگریس کے میڈیا اور پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مشتر کہ طور پر منعقدہ دو روزہ ‘نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ’ پروگرام اتوار کو دہلی کانگریس کے دفتر راجیو بھون میں اختتام پذیر ہوا۔ گزشتہ روز اس کا افتتاح دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے کیاتھا۔ پروگرام کے مقر رین میں قاضی نظام الدین (دہلی کے اے آئی سی سی انچارج)،انل بھاردواج (دہلی کانگریس کے تنظیمی جنرل سکریٹری اور نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ کے کنوینر)، ڈاکٹر امی یاجنک (سابق راجیہ سبھا ایم پی)، امی یاجنک ، گیتا بھوکل (ہریانہ سے ایم ایل اے) اور انوج اتریہ (نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ کے شر یک کنوینر) شامل تھے۔
اس موقع پر قاضی نظام الدین نے کہا کہ ’نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ‘ باصلاحیت لیڈروں اور کارکنوں کے لیے کانگریس پارٹی کے بنیادی نظریے کو سماج کے تمام طبقات تک پہنچانے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فار م کے طور پر کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہلی میں ‘ٹیلنٹ ہنٹ’ پروگرام کانگریس صدر ملیکار جن کھرگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی ہدایت پر شروع کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد ملک اور دہلی دونوں کے تناظر میں نچلی سطح کے مسائل اور کانگریس کے نظریہ کے بارے میں خواہشمند امیدواروں کے نقطہ نظر اور بیان کو بہتر بنانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس پورے عمل کی تکمیل کے بعد، ‘ٹیلنٹ ہنٹ’ ٹیم نئی نسل اور تجربہ کار لیڈروں/کار کنا ن دونوں کو ترجمان، ریسرچ کوآرڈینیٹر، اور پبلسٹی کوآرڈینیٹر کے طور پر منتخب کرکے ایک نیا پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ وہ قومی اور ریاستی سطح کے مسائل پر جامع بنیادی تربیت حاصل کریں گے، اور انہیں مختلف قسم کے حالات اور موضوعات سے نمٹنے کے لیے لیس کریں گے۔
No Comments: