
نئی دہلی، 22 مئی(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو براڑی اسمبلی حلقہ کے اندر واقع مکھمیل پور گاو ¿ں میں تقریباً 3 ایکڑ پر تیار کیے جانے والے آکسیجن پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ پارک مقامی باشندوں کو ہریالی، صحت، تفریح اور سماجی سرگرمیوں کے لیے بہتر عوامی جگہ فراہم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ جنگلات نے پارک کی تعمیر کے لیے 1 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ مزید برآں ،انہوںنے اپنے ایم ایل اے فنڈ/صوا بدیدی فنڈ سے 1 کروڑ کے اضافی تعاون کا اعلان کیا۔
اس موقع پروزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد مکھمیل پور گاﺅںکے ساتھ ساتھ جند پور، بختاور پور، ہیرانکی اور آس پاس کے علاقوں کے ہزاروں لوگ اس سے مستفید ہوں گے۔ بچوں، خواتین، بزرگ شہریوں اور نوجوانوں کے لیے یہ پارک چہل قدمی، ورزش، یوگا، تفریح اور سماجی سرگر میو ں کے لیے ایک مثالی مرکز کے طور پر کام کرے گا۔وزیر اعلیٰ نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ علاقے میں اس وقت گزرنے والے کھلے نالے کو ڈھانپنے کے ساتھ ساتھ دیگر مقامی ترقیاتی کاموں کے لیے بھی ضروری مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر شمال مشرقی دہلی کے ممبر پارلیمنٹ منوج تیواری ،دہلی کے میئر پرویش واہی ،دیگر اہم شخصیا ت اور مقامی باشندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
No Comments: