Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی بھر میں ہر قسم کی بے دخلی اور مسماری کی مہموں پر فوری طور پر پابندی عائد کی جانی چاہیے

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ)کی دہلی اکائی نے لکھا ایل جی اوروزیر اعلی کو خط

نئی دہلی ،15مئی (میرا وطن نیوز )
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کی دہلی اسٹیٹ کمیٹی نے جمعہ کووزیر اعلیٰ اورایل جی کو خط لکھ کر زون او علاقے میں بستیوں اور کالونیوں کی بے دخلی کو فوری طور پر روکنے، یمنا بازار گھاٹ علاقے کے مکینوں کو جاری کردہ انہدامی نوٹس واپس لینے اور تمام متاثرہ خاندانوں کی متبادل رہائش کے لیے یقین دہانی کا مطالبہ کیا ہے۔
سی پی آئی (ایم) نے خط میں کہا ہے کہ ایم پی ڈی-2021 (ماسٹر پلان برائے دہلی-2021) کے فریم ورک کے تحت، زون او علاقے میں واقع تقریباً 90 کالونیوں اور بستیوں کے مکین اس وقت بے گھر ہونے کے مسلسل خوف میں زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ بات انتہائی تشویشناک ہے کہ ایک طرف غر یبوں کے لیے رہائش اور سماجی تحفظ کے حوالے سے بیان بازی ہو رہی ہے، تو دوسری طرف محنت کش طبقے کے خاندانوں کو، جو کئی دہائیوں سے یہاں آباد ہیں، کو بے دخل کرنے کی مہم کو بغیر کسی بندو بست کے تیز کیا جا رہا ہے۔
سی پی آئی (ایم) نے خط میں اپنے مطالبات پیش کیے ہیں۔ جن میں یمنا بازار گھاٹ، دھوبی گھاٹ، اور پورے زون ‘O’ علاقے کے لیے جاری کردہ تمام مسماری اور بے دخلی کے نوٹس فوری طور پر واپس لیے جائیں۔کسی بھی خاندان کو متبادل بحالی کے انتظام کے بغیر بے دخل نہیں کیا جائے گا۔ تمام متاثرہ خاندانوں کے لیے ان کے موجودہ مقامات کے قریبی علاقے میں باوقار بحالی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ دہلی بھر میں ہر قسم کی بے دخلی اور مسماری کی مہموں پر فوری طور پر پابندی عائد کی جانی چاہیے۔
پارٹی نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو ان کی عوامی یقین دہانی کی یاد دلائی، جس میں انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ پہلے متبادل انتظامات کیے بغیر دہلی میں کوئی بستی خالی نہیں کی جائے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *