
نئی دہلی، 25 اگست(میرا وطن نیوز )
راجدھانی میں پیاز اور چینی کی دستیابی اور قیمتوں سے متعلق وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی صدارت میں منگل کو جا ئز ہ میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس دوران واضح کیا گیا کہ فی الحال شہر میںپیاز یا چینی کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ حالانکہ، اگر قیمتیں مزید بڑھیں، سرکار اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اضافی بوجھ دہلی کے باشندوں پر نہ پڑے۔ ایسے میں سرکار، مرکزکی ایجنسی نیفیڈ سے پیاز اور چینی کی خریداری کا انتظا م کر مختلف مقاما ت پر دستیاب کرائے گی۔ یہ اشیاءنیفیڈ سے خریداری کی قیمت کی بنیاد پر فروخت کی جا ئیں گی، جبکہ دہلی حکومت نقل و حمل کے اخراجات اور دیگر متعلقہ اخراجات برداشت کرے گی۔
وزیرمحکمہ خوراک اور سپلائی سردار منجندر سنگھ سرسا سمیت محکمہ کے سینئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ پیاز اور چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کے امکان کے پیش نظر وزیر اعلیٰ نے محکمہ کو ایک تفصیلی ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔ عوام کو سستی پیاز فراہم کرنے کے لیے دہلی میں مختلف مقامات پر کیمپ لگانے جیسے اقدامات پر غور کیا گیا۔ انہوںنے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ نیفیڈ سے پیاز کی خریداری کا عمل شروع کریں۔ مرکزی سرکارنے قلت کا سامنا کرنے والی ریاستوں اور خطوں کو پیاز کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی اور ضروری کارروائی کرنے کے لیے بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں کہ دہلی کے لیے مختص پیاز کی سپلائی مناسب طریقے سے منڈی تک پہنچے اور ذخیرہ اندوزی نہ ہو۔
No Comments: