قومی خبریں

خواتین

ونیش پھوگاٹ نے جیند میں اپنے دفتر پر لوگوں کے مسائل سنے

لاپتہ رکن اسمبلی کی تلاش‘ عنوان سے وائرل پوسٹر پر کہا کہ میں جولانا میں ہی ہوں، زندہ ہوں اور کہیں گمشدہ نہیں ہوں

کانگریس رکن اسمبلی ونیش پھوگاٹ نے جمعہ کے روز جیند میں اپنے دفتر پر لوگوں کے مسائل سنے۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ جولانا کو ترقی کے معامے میں پیچھے نہین رہنے دیا جائے گا۔ ساتھ ہی انھوں نے ’لاپتہ رکن اسمبلی کی تلاش‘ عنوان سے وائرل پوسٹر پر کہا کہ ’’میں جولانا میں ہی ہوں، زندہ ہوں اور کہیں گمشدہ نہیں ہوں۔ میں اپنوں کے بیچ رہی ہوں اور اپنوں کے بیچ ہی رہوں گی۔ ایک مہینے میں کوئی گمشدہ نہیں ہو جاتا۔‘‘ اس جواب کے ساتھ ونیش پھوگاٹ نے اپنے مخالفین کو خاموش کر دیا ہے۔
دراصل گزشتہ ہفتہ کانگریس رکن اسمبلی ونیش پھوگاٹ کی گمشدگی کا پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ مخالفین اس پوسٹر پر طنز بھی کس رہے تھے۔ گمشدہ رکن اسمبلی والا پوسٹر وائرل کرنے کے معاملے میں ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ ’’یہ لوگوں کی گندی ذہنیت ہے۔ میں گمشدہ نہیں ہوں اور زندہ ہوں۔ رکن اسمبلی بنے ابھی ایک مہینہ ہی تو ہوا ہے۔ میں تو لگاتار لوگوں کے بیچ بھی جا رہی ہوں۔
واضح رہے کہ ونیش پھوگاٹ نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) میں بے ضابطگی اور فیڈریشن کے سابق چیف و سابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی استحصال کا الزام لگانے والی خاتون پہلوانوں کے مظاہرے کی قیادت کی تھی۔ انھوں نے خاتون پہلوانوں کے معاملے میں مودی حکومت کی خاموشی پر لگاتار سوال اٹھائے ہیں۔ کانگریس نے ہریانہ اسمبلی انتخاب میں پھوگاٹ کو جولانا اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ دیا تھا، جہاں سے انھوں نے شاندار جیت درج کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *