
نئی دہلی۔ 12 مئی ( میرا وطن نیوز )
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن صوبہ دہلی کی میٹنگ اعظمی ہوسٹل، مٹیامحل، جامع مسجد میں ڈاکٹر سیداحمد خا ں کے زیر نگرانی اور الحاج عرفان احمد اعظمی کی سرپرستی میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت ڈاکٹر مفتی جاو ید انور دہلوی نے کی اور حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن صوبہ دہلی کی کمیٹی میں توسیع کی گئی۔
میٹنگ میں مدعو خصوصی تحسین علی اساروی نے کہا کہ اردو ہماری تہذیب، ثقافت اور بھائی چارے کی زبان ہے، اور اس کے فروغ کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو اردو تعلیم اور ادب سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تحسین علی نے کہا کہ نئی نسل کو اردو زبان سے قر یب لانے اور دلچسپی پیدا کرنے کے لیے دہلی و اطراف کے مختلف علاقوں میں اردو بیداری مہم چلائی جائے۔ کم از کم ہر مہینے تنظیم کی میٹنگ کو یقینی بنایا جائے اور یہ الگ الگ علاقوں میں منعقد ہو۔
ڈاکٹر سیداحمد خاں نے کہا کہ اردو صرف مسلمانوں کی زبان نہیں بلکہ یہ تمام ہندوستانیوں کی زبان ہے ۔ اس زبان نے دنیا کو بڑے بڑے شاعر، ادیب اور مفکر دیے ہیں۔ آج ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ا ±ردو کی ترویج و ترقی کے لیے منصوبہ بند تحریک چلائیں۔ خاص طور سے اسکولوں میں جہاں اردو ہے بچوں کے داخلہ کے وقت اردو مضمون دلانے کی کوشش کریں۔ اگر ہم اپنے بچوں کو ار د و پڑھائیں، خر ید کر اردو کتابیں پڑھیں اور اس زبان میں گفتگو کریں تو یقینا ا ±ردو کا مستقبل روشن ہوگا ۔
اسرار احمد ا ±جینی نے کہا مکانوں کی مردم شماری کا سلسلہ جاری ہے اس کے بعد عوامی مردم شماری میں مادر ی زبان اردو لکھوائے جانے کی بابت بیداری پر تنظیم کو کام کرنا ہے۔ صحافی وسیم احمد صدیقی نے کہا کہ کاﺅنسلرز، ایم ایل اے اور ایم پی سے رابطہ کے علاوہ اکیڈمک طریقے پر اردو کی ترویج کے قانونی پہلو ﺅ ں پر بھی غور و فکر کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر نجم السحر نے کہا کہ یوڈی او دہلی میں مجھے شامل کرنے پر میں صدر ڈاکٹر مفتی جاوید انور اور ڈاکٹر سید احمد خاں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ جو ذمہ داری دیں گے اس کو انشاءاللہ پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔
ڈاکٹر مفتی جاوید انور دہلوی نے حذف و اضافے کے ساتھ تنظیم کی کمیٹی میں چار نائب صدور کی تجویز ر کھی جن میںڈاکٹر عشرت کفیل، ماسٹر مقصود احمد، ڈاکٹر اسرار احمد ا ±جینی اور وسیم احمد صدیقی جبکہ جنرل سکر یٹری کے لیے ڈاکٹر نجم السحر کے نام پر سب کا اتفاق ہوا۔ اس کے علاوہ حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی اور محمد حامد علی (ایڈیٹر ماہنامہ صلاح کار) کو سکریٹری نامزد کیا گیا اور محمد عمران قنوجی کو خازن منتخب کیا گیا۔ سو شل میڈیا انچارج کے لیے محمد شاہد انصاری کے نام پر سب کا اتفاق ہوا۔ تمام شرکاءکا شکریہ الحاج عرفا ن احمد اعظمی نے ادا کیا اور آئندہ مجوزہ میٹنگ اپنے مکان واقع ابوالفضل انکلیو، جامعہ نگرمیں رکھنے کی پیشکش کی۔
No Comments: