
نئی دہلی، 16 اپر یل (میرا وطن نیوز) جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ عاملہ کا دوروزہ اہم اجلاس آج سہ پہر مرکزی دفتر جمعیۃ علماء ہند، نئی دہلی میں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کے زیرِ صدارت شروع ہواجس میں ملک و ملت کو درپیش اہم قومی، ملی اور تنظیمی مسائل پر تفصیلی غور و خوض جاری ہے۔اجلاس کے آغاز میں ناظمِ عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے سابقہ کارروائی کی خواندگی کرائی۔توثیق کے بعد مختلف اہم ایجنڈوں پر مرحلہ وار بحث کا سلسلہ شروع ہوا۔اجلاس میں مدارس کے تحفظ کے لیے مؤثر تدابیر، یکساں سول کوڈ کے نام پر دستوری حقوق سلب کرنے کی کوششوں، فتنۂ ارتداد کے انسداد، اصلاحِ معاشرہ کے لیے ضروری اقدامات اور مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ ملک میں فرقہ پرست سیاسی جماعتوں کی حمایت اور ان کے ساتھ مشارکت کے مسئلے پر جمعیۃ علماء ہند کی دیرینہ اور اصولی پالیسی کی روشنی میں تنظیم کا واضح اور مؤثر موقف سامنے لایا جائے گا تاکہ جمعیۃ علماء ہند سے وابستہ کارکنان کو رہ نمائی مل سکے ۔
اجلاس کی پہلی نشست میں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی اور ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی کے علاوہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی ،نائب صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمد سلمان بجنوری ، خازن جمعیۃ علماء ہند مولانا قاری شوکت علی ، صدر مجلس قائمہ جمعیۃ علماء ہند مولانا رحمت اللہ کشمیری، نائب امیر الہندمولانا مفتی سید محمد سلمان منصورپوری ، مولانا مفتی سید محمد عفان منصورپوری صدر جمعیۃ علماءیوپی،مولانا عبدالقوی حیدر آباد صدر دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء اے پی و تلنگانہ،مولانا عبداللہ معروفی دارالعلوم دیوبند، مولانا نیاز احمد فاروقی سکریٹری جمعیۃعلماء ہند، حاجی محمد ہارون صدر جمعیۃعلماء ایم پی، مولانا محمد ابراہیم صدر جمعیۃعلماء کیرالہ، مولانا عبدالقادر نائب صدر جمعیۃ علماء آسام، مفتی محمد جاوید اقبال صدر جمعیۃ علماء بہار اور ناظم اعلی مولانا محمد ناظم ، مولانا یحییٰ کریمی ناظم اعلی جمعیۃ علماء متحدہ پنجاب، مولانا رفیق احمدمظاہری،مولانامحمد عاقل جمعیۃ علماء مغربی زون یوپی، مفتی محمد راشد اعظمی نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند، مفتی عبدالرزاق امروہوی استاذ دارالعلوم دیوبند،مولانا عبدالقدوس پالن پوری نائب صدر جمعیۃعلماء گجرات، مولانا کلیم اللہ قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء یوپی، حافظ عبید اللہ بنارس، حافظ ندیم صدیقی صدر جمعیۃ علماءمہاراشٹرا، مولانا سراج الدین چشتی اجمیر، مفتی افتخار احمد قاسمی صدر جمعیۃ علماء کرناٹک و ناظم اعلی مولانا شمس الدین بجلی ، مولانا سید سعید حبیب احمد پونچھ، ڈاکٹر ولی اللہ صدیقی الہ آباد، مولانا اشفاق احمد قاضی ممبئی شریک ہیں.
No Comments: