Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طلبا کی آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے کی روایت جاری

قاضی رسید مسعود فارم ہاﺅس سہارنپور میں جامعہ کے سابق طلباءکےلئے مینگو پارٹی کا اہتمام
میزبان سلمان مسعود کی جانب سے منعقدآم پارٹی میں دیکھی گئی جامعہ کی تہذ یب کی جھلک
ممبر پارلیمنٹ عمران مسعود کی سابق طلبا سے بات چیت اوران کے تجربات کو کیا گیاساجھا

نئی دہلی/سہارنپور ،11جولائی (میرا وطن نیوز )
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طلباءکے ذریعہ بھائی چارے کو فروغ دینے اور پرانی یادوں کو تازہ کر نے کی روا یت جاری ہے ۔اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ہفتے کو خصوصی ‘مینگو پارٹی’ رسید مسعود فارم ہاﺅ س سہارنپور میں منعقد کی گئی اور اس کا اہتمام جامعہ کے سابق طالب علم سلمان مسعود نے کیا تھا۔ ا س مینگو پارٹی کا مقصد ایک ہی چھت کے نیچے پرانے طلبا کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرنے کے ساتھ مختلف ویرائٹی کے آم کھاکر لطف اندوز ہونا تھا۔
اس مینگو پارٹی میں سیاسی اور سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والی کئی ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں خاص طور سے مقامی ممبر پارلیمنٹ عمران مسعود کے ساتھ ساتھ گنگوہ کے چیئرمین نعمان مسعودبھی شامل تھے ۔ اس موقع پر عمران مسعود نے خوشگوار ماحول میںطلبا کے ساتھ بات چیت اور ان کے تجربات کو سا جھا کیا ۔ اس دوران سابق طلباءمیں خاص طور سے قیوم چودھر ی ، احتشام علی، راشد قریشی، راحت چود ھر ی، مستقیم احمد، تاو ¿ ثناءاللہ، وقار عباسی، محمد ساجد (ایڈوکیٹ) ، مہاراج ،ندیم الدین چودھری ،عار ف خا ن، راشد خان، محمد ساجد، ندیم احمد، سلیم احمد، فیض امام، محبوب علی ،او یس انجینئر،محمد شارق اور اطہر چودھری سمیت دیگر طلبا بھی موجود تھے۔
اس موقع پر شرکاءنے کہا کہ مینگو پارٹی جیسے پروگرام ایک دوسرے کو قریب لانے میں اہم رول نبھاتے ہیں اور یہ کام ایک ایلومنائی میزبان نے کیا ہے کیونکہ اس آم پارٹی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ گنگا جمنی تہذ یب جھلک رہی ہے جس کے لئے سلمان مسعود مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آم پارٹی میں آم کے ساتھ خاص بات چیت موسم گرما میں بارش کے دوران ایلومنائی کے ساتھ خوشی اور تفریح کا بہتر ین ذریعہ ہے ۔ یہ محض آم کی دعوت نہیں بلکہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی جامعہ کی روایت ہے ۔
میزبان سلمان مسعود نے مینگو پارٹی کا اہتمام کر آم کے باغ کی ٹھنڈی چھاو ¿ں میں سابق طلباءکو اپنے کیمپس کے دنوں کی ان کہی کہانیوں کا اشتراک ہی نہیں کیا بلکہ آم کی مختلف قسموں سے لطف اندوز ہو نے کا موقع بھی فرام کیا۔ان کی میزبانی نے ایک بار پھر یہ ظاہر کیا کہ جامعہ کے طلباءکا آپسی جڑ اﺅو قت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہورہا ہے۔بہر حال اجتماع کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بڑ ے پیمانے پر پذیرائی حاصل کر رہے ہیں، جو مسعود خاندان کی گرمجوشی اور جامعہ کے سابق طلباءکی یکجہتی کی گواہی دے رہے ہیں۔آخر میں سلمان مسعود نے خلوص دل سے مینگو پارٹی میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *