ماریشس یونیورسٹی نے صدرجمہوریہ کوڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا
دروپدی مرمونے ماریشس کے لوگوں کے لئے قومی دن پر نیک خواہشات کا اظہار کیا
پورٹ لوئس:صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو آج ماریشس یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا۔ صدر مرمو اس وقت ماریشس کے سہ روزہ دورے پر ہیں۔اس سے قبل صدر جمہوریہ مرمو نے ماریشس یونیورسٹی میں اعزازی ڈگری سے نوازے جانے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ ’’ماریشس کے نوجوانوں کو ہندوستان کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہیے اور اپنے ماضی کو ذہن نشیں رکھتے ہوئے اپنے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔‘‘ اس موقع پر صدر مرمو نے ماریشس کے لوگوں کو ان کے قومی دن پر نیک خواہشات بھی پیش کیں۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وہ اس مشہور یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ آف سول لاء کی اعزازی ڈگری حاصل کر بہت خوش ہیں۔ صدر مرمو نے کہا کہ ’’مجھے امید ہے کہ اس سے نوجوان طبقہ حوصلہ پائے گا، خصوصاً نوعمر خواتین اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے جنونی بنیں گی۔
No Comments: