
نئی دہلی ،11اگست (میرا وطن نیوز)
حسبِ دستور امسال بھی شہادت حضرت امام حسینؑ اور ان کے تمام عزیز و اقارب شہدائے کربلا کی بے مثال قربانی جو انہوں نے میدانِ کربلا میں دین کو بچانے کے لیے پیش کی تھی۔اس عظیم قربانی کی یاد میںحنا منظور علی کی جانب سے حیدری ہال گلی نمبر 18برہمپوری میں زنانی مجلس کا اہتمام کیا گیا ۔
مجلس عزا میں مرثیہ خوانی محترمہ کنیز سکینہ نے کی ۔ ذاکرہ اہل بیت محترمہ سیما زیدی نے مجلس کو خطاب کیا ۔ مجالس امام حسین علیہ السلام کا انعقاد اس بات کی دلیل ہے کہ ہم سیرت امام حسین علیہ اسلام اور ان کے نقش قدم پر چلنے کا عہد کرتے ہیں ۔یہ مجلسیں امام حسینؑ ہماری زندگی ہماری پہچان ہیں ،تقرب الہی کا ذریعہ ہیں اور محبتوں کی تقسیم ہیں نفرتوں کا خاتمہ ہیں ۔یا رکھنا چاہئے کہ ان مجلسوں کی بقاءاور وجود ہماری وجہ سے نہیں ہے بلکہ ہمارا وجود ان مجلسوں کے سبب ہے۔
انہوں نے عظمت مجلس امام حسینؑ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شرع میں جتنے بھی اعمال ہیں ان میں سب واجبات کو چھوڑ ہر عمل کرنے پر اس کے ملنے والے ثواب کی حد معین ہے لیکن مجلس حسینؑ ایک ایسا عمل ہے کہ آج تک اس کے ثواب کی کوئی حد معین ہی نہیں ہوسکی ہے ۔آخر میں انہوں نے مصائب اہلبیت بیان کر مجلس تمام کی ۔بعد مجلس نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی گئی ۔ بانیہ مجلس محترمہ حنا علی نے مجلس میں شرکت کرنے والی تمام خواتین محبان ا ہل بیت کا شکریہ ادا کیا ۔
No Comments: