Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مسلم کونسلروں کی بی جے پی کی حمایت تشویشناک اورقابل افسوسناک عمل : محمد شاہد گنگوہی

سٹی ایس پی زون کے چیئرمین کے انتخاب میں بی جے پی کوووٹ ڈالنے پر شدید رد عمل

نئی دہلی، 16 جولائی(میرا وطن نیوز )
سوشل اینڈ آر ٹی آئی ایکٹوسٹ محمد شاہد گنگوہی نے سٹی ایس پی زون کے چیئرمین کے انتخاب کے نتائج پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ مقامی سیاست میں سنجیدہ غور و فکر کا تقاضا کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس انتخاب میں کل 12 کونسلر ووٹر تھے، جن میں 5 بھارتیہ جنتا پارٹی، 6 عام آدمی پارٹی اور ایک آزاد کونسلر شامل تھے، جبکہ 5 مسلم کونسلر بھی اس انتخاب کا حصہ تھے۔
اس موقع پر محمدشاہد گنگوہی نے کہا کہ انتخابی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی کی امیدوار کو توقع سے زیادہ حمایت ملی، جس کے نتیجے میں وہ چیئرمین منتخب ہو گئیں۔ اگر واقعی اپوزیشن کے بعض کونسلروں نے بی جے پی کے حق میں ووٹ دیا ہے تو یہ ان ووٹروں کی توقعات کے برعکس ہے جنہوں نے انہیں بی جے پی کی مخالفت کے نام پر منتخب کیا تھا۔
محمد شاہد گنگوہی نے کہا کہ دہلی کے متعدد علاقوں میں مسلم ووٹر بڑی تعداد میں ان امیدواروں کو کامیاب بناتے ہیں جو خود کو سیکولر اور بی جے پی مخالف قرار دیتے ہیں، لیکن اگر بعد میں یہی منتخب نمائندے اہم مواقع پر بی جے پی کی حمایت کرتے نظر آئیں تو عوام میں مایوسی اور بداعتمادی پیدا ہونا فطری بات ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ہر منتخب نمائندے کو اپنی رائے کے مطابق ووٹ دینے کا حق حاصل ہے، لیکن عوام کو بھی یہ جاننے کا حق ہے کہ ان کے نمائندوں نے کس بنیاد پر اپنا فیصلہ کیا۔ شفافیت اور سیاسی جوابدہی جمہوری نظام کی بنیادی شرط ہے۔
محمد شاہد گنگوہی نے کہا کہ مسلم سماج اور تمام باشعور ووٹروں کو آئندہ صرف انتخابی نعروں پر نہیں بلکہ اپنے نمائندوں کے عملی سیاسی کردار اور ووٹنگ کے ریکارڈ پر بھی نظر رکھنی چاہیے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ سیاسی جماعتیں اپنے کونسلروں کے سیاسی مو ¿قف اور ووٹنگ کے حوالے سے عوام کے سامنے وضاحت پیش کریں تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی باقی نہ رہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *