
نئی دہلی، 26اپریل (میرا وطن نیوز)
سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی لمٹیڈ کے زیر اہتمام اتوار کو جسولہ اوکھلا واقع زین ہوٹل میں میڈیا اہلکا روں کے ساتھ خصوصی میٹنگ منعقد کی گئی ،جس میں پرنٹ میڈ یا ، الیکٹرانک میڈیا اور ڈ یجٹل میڈیا کے اہم صحافیوں کے علاوہ کانگریس کے لیڈر ہدایت اللہ اور دیگر حضر ا ت شریک تھے۔ نظا مت کے فرائض معروف صحافی شعیب رضا فاطمی نے انجام دئے۔ واضح رہے کہ سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی لمٹیڈ کی اس وقت تین شاخیں ہیں۔
اس موقع پر سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی لمٹیڈ کے چیرمین ایم شمس الضحی نے کمز و ر طبقوں، چھوٹے کاروباریوں اور خاص طور پر مسلمانوں کو سماجی، تعلیمی اور معاشی طور پر اوپر اٹھانے کی مشترکہ ذمہ داریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کاروباری اور محروم طبقوں کو سماج میں مناسب مقام دلانا سہیوگ کی اولین ترجیح ہے س۔انہوں نے کہاکہ کمزور طبقوں کو اوپراٹھانا اور معاشی استحصال سے بچانا کسی فرد واحد کی نہیں ہم سب کی مشترکہ ذمہ دای ہے۔
انہوں نے کہاکہ چھوٹی چھوٹی رقم جو گھروں میں پڑی رہتی ہے اس کا صحیح استعمال کرکے ہم چھوٹے مو ٹے دوکانداروں، ریڑھی پٹری والے اور چھوٹے موٹے کاروبار کرنے والوں کی مدد کرسکتے ہیں۔ ہما ری آپ کی رقم ضائع نہیں جائے گی اوربلکہ جب بھی ضرورت ہوگی آپ اسے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوروپے بہت ہی معمولی رقم ہے لیکن جب یہی سو رروپے جمع ہوکر ایک لاکھ کی رقم بن جاتے ہیں اور یہ بڑی رقم بن جاتی ہے اور اس سے کسی کا بھی بھلا ہوسکتا ہے۔
مسٹر شمس الضحی نے کہا کہ سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی لمٹیڈ نے اب تک چھوٹے موٹے کاروباریوں کو ایک کروڑ سے زائد کا قرض دیا ہے۔ یہ قرض خالص بلاسودی نظام پر مبنی ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ آئیے ہم معاشرہ کے پسماندہ طبقات کو اوپر اٹھانے میں ان کی مددکریں۔ہماری تھوڑی سی کوشش کسی لئے بڑی کامیابی کا خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔
سہولت کے سی ای اور اسامہ خاں نے کہاکہ سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی لمٹیڈ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کوآپریٹو سوسائٹی اور بینکنگ نظام کے بارے میں میڈیا اہلکاروں کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی سب سے بڑی آبادی غیر منظم سیکٹر سے وابستہ ہے جسے بینک سے قرض مشکل سے ملتا ہے۔ ایسے میں کوآپریٹو ان کیلئے بڑا سہارا ہوتا ہے جہاں وہ اپنی ضرو ریات کے لئے قرض حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں استحصالی نظام کا جڑ یں بہت گہری ہیں جس کے استحصال سے کمزور طبقہ کو بچانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہاں اسحتصا ل اور سود کا کوئی تصور نہیں ہے اور شرعیہ کونسل سے بھی اس ضمن میں ہدایت حاصل کی جاتی ہے۔
سہیوگ فاو ¿نڈیشن کی چیرپرسن محترمہ نصرت نے کہاکہ فاو ¿نڈیشن سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کو آپریٹو سوسائٹی لمٹیڈکو سہارا دینے کے ساتھ ساتھ اس کے لئے ایک میکانزم تیار کرے گا۔ انہوں نے اجتماعی ذمہ داریوں کی یاد دلاتے ہوئے کہاکہ ہم تھوڑی تھوڑی کوششوں میں معاشرے میں بڑی تبد یلی لاسکتے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں سے اپیل کی کہ معاشرہ کو استحصالی نظام سے بچانے کے لئے سہیوک کا ساتھ دیں اور لوگوں کو اس کے تئیں بیدار کرنے کی سعی کریں۔
سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی لمٹیڈ کے ڈائرکٹر سید تحسین احمد نے سہیوگ کو سماجی بہبو د کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اگر اس میں کوئی مالی نقصان بھی ہوتا ہے کہ تو کوئی حرج نہیں ہے کیوں کہ تھوڑے سے نقصان سے اگر زیادہ لوگوں کا بھلا کرپاتے ہیں تو یہ بڑی بات ہے۔
No Comments: