Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سینئر فیکلٹی ممبرجنید حارث شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے صدرمقرر

جنید حارث نے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں

نئی دہلی،یکم ستمبر (میرا وطن نیوز )
سینئر فیکلٹی ممبرجنید حارث شعبہ اسلامک اسٹڈیز، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے منگل کو شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ انہوں نے سابق صدرِ شعبہ پروفیسر اقتدار محمد خان اور ڈین، فیکلٹی برائے انسانی علوم و السنہ سے باضابطہ طور پر چارج لیا۔ جنید حارث 2000 سے شعبہ اسلامک اسٹڈیز سے بحیثیت استاد وابستہ ہیں۔
دینی و عصری تعلیم کے امتزاج سے تشکیل پا نے والی ان کی علمی و تدریسی شخصیت نے مختلف علمی و تحقیقی جہتوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ اسلامی فکر، اسلامی ماخذ، ہندوستانی مذاہب، بین المذا ہب مکالمہ، تعلیم، خواتین کے حقوق، سیرتِ رسول ﷺ اور عصر حاضر کے اہم سماجی مسائل ان کی علمی دلچسپی اور تحقیقی کاوشوں کے نمایاں موضوعات ہیں۔
انہوں نے جدید دور کے مسائل کو اسلامی تناظر میں سمجھنے اور ان کے حل کی فکری و عملی جہتوں پر بھی کام کیا ہے۔ موصوف نے مختلف قومی و بین الاقوامی علمی و تحقیقی کانفرنسوں اور سیمیناروں میں متعدد مقالات پیش کیے ہیں۔ عالمی ادارہ ¿ صحت ، یونیسف، آغا خان فا ¶نڈیشن، ورلڈ وژن، کئیر ورلڈ،یوایچ آئی،اسپیک میکے سمیت متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ علمی و مشاورتی خدمات انجام دینے کے علاوہ بین المذاہب ہم آہنگی، مکالمے اور بقائے باہمی کے فروغ سے متعلق مختلف منصوبوں میں بھی فعال کردار ادا کیا ہے۔
نیز برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے جاری ایک بین المذاہب بقائے باہمی کے منصوبے میں انہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں اور اس کے مختلف دانش گاہوں کے نوجوا نوں میں نمایاں اثرات مرتب ہوئے ۔اسلامی فکر، آئینی اقدار اور اخلاقی مباحث کے حوالے سے انہیں قومی ٹیلی ویژن کے مختلف پروگراموں میں بھی مدعو کیا جاتا رہا ہے۔ حج کے موضوع پر تیار کی گئی ایک کثیر لسانی ویب ایپلی کیشن کی تیاری میں ان کی علمی خدمات کے علاوہ حج کمیٹی آف انڈیا کے لیے تیار کردہ فلم کے متن کی تدوین بھی ان کی نمایاں علمی کاوشوں میں شامل ہے۔
صدرِ شعبہ کی نئی ذمہ داری سنبھالنے پر شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے اساتذہ، ریسرچ اسکالرز اور طلبہ و طا لبا ت نے جناب جنید حارث کو مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر امید ظا ہر کی گئی کہ ان کی علمی بصیرت، وسیع تدریسی تجربہ اور انتظامی صلاحیتیں شعبہ اسلامک اسٹڈیز کی علمی، تد ریسی اور تحقیقی سرگرمیوں کو مزید تقویت فراہم کریں گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *