Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

انجمن شیعة الصفاءدہلی کے زیراہتمام’جشن عیدمیلادالنبی‘3ستمبرکو

قدیمی محفل مقاصدہ کے سلسلے میںتمام تیاریاںمکمل:سرفرازحسین

نئی دہلی،یکم ستمبر(میرا وطن نیوز)
رسول رحمت حضرت محمدمصطفی کے یوم ولادت کے مبارک موقع پرانجمن شیعة الصفائ(رجسٹرڈ)دہلی کے زیراہتمام امسال بھی 3ستمبر(جمعرات)کو8بجے شب میںشیعہ جامع مسجد،کشمیری گیٹ پر’جشن عید میلادالنبی‘ کے عنوان سے عظیم الشان محفل مقاصدہ کاانعقادکیاگیاہے۔اس موقع پرمشہور ومعرو ف علماءکرام فضائل رسالتمآب بیان کریںگے جبکہ عالمی شہرت یافتہ شعراءحضرات منظوم نذرانہ ¿ عقید ت پیش کریںگے۔
اس سلسلے میںانجمن حیدری(رجسٹرڈ)دہلی کے جنرل سکریٹری سرفرازحسین نے بتایاکہ خاتم الانبیا حضرت محمدمصطفی کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہونے والے قدیمی ’جشن میلادالنبی‘ کے سلسلے میںشیعہ جامع مسجد،کشمیری گیٹ میںتمام تیاریاںمکمل کرلی گئی ہیں۔ جشن کی صدارت سید محمد علی محسن تقوی اورمولانا غضنفر عباس طوسیٰ خطابت کریں گے ۔مسند نشین مولانا رئیس احمد جارچوی ،مولانا ابن علی حیدری ،مولانا سرکار مہدی ،مولانا جلال حیدر نقوی ،مولانا شاہ محمد ،مولانا رضا جلالپوری ،مولانا شعیب حسین ،مولانا جنان اصغر مولائی ،مولانا نعمت علی قمی ،مولانا مرزا عمران علی ،مولانا شہباز علی نقوی اور مولانا شاہ نواز غدیری ہوں گے ۔
اس موقع پرشعرام کرام میں آصف جلال بجنوری،چاند فیضی کربلائی ،ضیا ءچھولسوی ،حکیم ضرغام حیدر ،سلیم امروہوی ،مولانا عرفان سانکھنوی ،مجاہد نقوی ،معصوم امروہوی ،منتظر ایڈووکیٹ ،اختر مرزا سا نکھنو ی ،ساہل نقوی ،مولانا محمد جون اور شہادت علی پنٹو منظومہ عقیدت پیش کریں گے ۔ جشن کا آغاز مولانا علی کوثر زیدی کیفی تلاوت سے ہوگا اور مولانا مرزا اظہر عباس سانکھنوی نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔
سرفرازحسین نے بتایاکہ دہلی وقف بورڈسے منظورشدہ اورشیعہ وقف کمیٹی کی ممبرانجمن شیعة الصفاءجو شیعہ کمیونٹی دہلی کی نمائندہ تنظیم ہے،طویل عرصہ سے چیف پیٹرن مولاناسیدمحسن تقوی اورمولانا سید کلب رشیدکی رہنمائی میںیوم ولادت سرورکائینات کے موقع پرمحفل مقاصدہ کاانعقادکرتی رہی ہے جس میںدہلی اوراطراف سے بڑی تعدادمیںعقیدتمندشرکت کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ محفل مقا صدہ میںعقیدتمندوںکی سہولیات کاخاص خیال رکھاجاتاہے جس کے تحت تمام ضروری انتظامات کئے جاتے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *