نئی دہلی :ہندوستانی روپے کی قدر دن بہ دن گرتی جا رہی ہے، اور آج جب شیئر مارکیٹ کا کاروبار بند ہوا تو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ اب تک کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ پیر کے روز مارکیٹ بند ہوتے وقت ایک ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر 83.62 روپے تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 جولائی کو ہندوستانی کرنسی شروع سے ہی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہی تھی۔ حالانکہ شیئر بازار میں آج بھی تیزی کا رخ دیکھنے کو ملا۔ نفٹی نے شروعاتی کاروبار میں ہی آل ٹائم ہائی کو چھو لیا تھا۔ جہاں تک روپے کی بات ہے، آج صبح روپیہ 4 پیسے گراوٹ کے ساتھ کھلا اور پھر 11 پیسے گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔
اس درمیان فاریکس ٹریڈرس کا کہنا ہے کہ شیئر بازار میں مثبت رجحان ہے، جس سے لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ مارکیٹ کے بنچ مارک انڈیکس آل ٹائم ہائی پر پہنچ گئے اور اہم بیرون ملک فنڈ انفلو کی وجہ سے روپے نے ذیلی سطح کو چھو دیا۔ انٹر بینک بیرون ملکی کرنسی بازار میں ہندوستانی کرنسی 83.53 پر کھلی اور 83.62 (آخری) پر بند ہوئی، جو گزشتہ روز کے مقابلے 11 پیسے کی گراوٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ دراصل جمعہ کے روز ڈالر کے مقابلے روپیہ 83.51 پر بند ہوا تھا۔
No Comments: