نئی دہلی: دہلی حکومت کے ڈبلیو سی ڈی ڈپارٹمنٹ کے معطل اہلکار پریمودے کھاکھا کے ذریعہ مبینہ طور پرنابالغ بچی کے ساتھ عصمت دری کئے جانے کے سلسلے میں دہلی پولیس نے پانچ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔اس تعلق سے ایک عہدیدار نے جمعہ کو بتایاکہ نابالغ بچی نے الزام لگایا تھا کہ اس کے ساتھ مختلف اوقات میں جنسی زیادتی کی گئی تھی۔
حال ہی میں دہلی کی ایک عدالت کے ذریعے پولیس کو سیکشن 161 سی آر پی سی کے تحت درج کیے گئے نابالغ کے بیان کی بنیاد پر نیا مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کے بعد یہ ایف آئی آردرج ہوئی۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس (شمال مشرقی) جوئے ٹرکی نے کہا کہ تفتیش کے دوران شکایت کنندہ نے انکشاف کیا کہ جب وہ اپنے خاندان کے ساتھ نیو عثمان پور کے علاقے میں رہ رہی تھی تو 2018-2020 کے درمیان اس کے ساتھ کچھ لوگوں نے جنسی زیادتی کی تھی۔
” ڈی سی پی نے کہاکہ تھانہ براڑی کے تفتیشی افسر نے یہ حقیقت تھانہ نیو عثمان پور کے نوٹس میں لائی۔جس کے بعد شکایت کنندہ کا تازہ بیان حاصل کیا گیا اور بدھ کو نیو عثمان پور پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہندکی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
No Comments: