سعودی عرب میں اردو سمیت 16 زبانوں میں کتابچوں کا اجراء
عازمین حج کی رہنمائی سے منسلک یہ کتابچے ویب سائٹ پر دستیاب ہیں
مکہ مکرمہ : سعودی وزارتِ حج اور عمرہ نے دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کی مدد اوررہنمائی کیلئے اردو سمیت 16 زبانوں میں کتابچوں کا اجراء کیا ہے۔ اس کا مقصد حج کے عمل کو آسان بنانا ہے۔ ان کتابچوں میں مناسک حج کے تمام مراحل کا احاطہ کرتے ہوئے آسان معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ یہ اقدام 1445 ہجری / 2024 عیسوی کے حج سیزن کے لیے وزارت کی اطلاعات اور آگاہی کی کوششوں کا حصہ ہے۔ وزارت نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر اعلان کیا ہے کہ رہنمائی کے یہ کتابچے اس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں- رہنمائی کے یہ کتابچے 16 سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں عازمین حج کے عمومی سوالات کو حل کرتے ہیں۔ ان زبانوں میں عربی، انگریزی، فرانسیسی، اردو، بنگالی، انڈونیشیائی، ہاؤسا، امہاری، فارسی، اسپینی، ترکی، روسی، سنہالی، ازبیک اور ملائیشیائی زبانیں شامل ہیں۔
No Comments: