قومی خبریں

خواتین

ویلفیئر پارٹی آف انڈیاکی جانب سےون نیشن ون الیکشن کی مخالفت

ہم ناقص جمہوریت کے علاج کے نام پر بیماری کو ناسور ہرگز نہیں بننے دیں گے۔ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس

نئی دہلی: ویلفیئر پارٹی اف انڈیا کے صدر اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے ون نیشن ون الیکشن کی مخالفت کی ہے اور اعلی سطحی کمیٹی کو ایک ڈرافٹ بھیج کر کئی دلیلیں دی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے پالیسی مداخلت اور شراکتی جمہوریت کے بطور ’’ ایک ملک ایک الیکشن کےتعلق سے اعلیٰ سطحی کمیٹی کو اپنی سفارشات بھیجی ہیں، جس میں اس نے اس تصور کی سختی سے مخالفت کی گئی۔ پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے انتخابات کی موجودہ شکل کو بدل کر ’ون نیشن ون الیکشن‘ کی تجویز پر کہا ”ہم ہرگز بھی ناقص جمہوریت کے علاج کے نام پر بیماری کو ناسور نہیں بننے دیں گے۔’’ انہوں مخالفت کی متعدد وجوہات پر روشنی ڈالی ہے ۔
یک ملک ایک انتخاب’’ ایک چیلنج ہے، کیونکہ نفاذ کے لیے موجودہ قانونی و انتظامی ڈھانچے میں غیر معمولی تبدیلیوں کی ضرورت ہوگی تاکہ پارلیمنٹ، ریاستی قانون ساز اسمبلیوں، میونسپلٹیوں اور پنچایتوں کے بیک وقت انتخابات کرائے جا سکیں۔ اس کے لیے ملک کے آئین، عوامی نمائندگی ایکٹ 1950، عوامی نمائندگی ایکٹ 1951، مزید ان کے تحت بنائے گئے قوانین کی 50 فیصد ریاستی اسمبلیوں سے توثیق کی ضرورت ہوگی-اگر ‘‘ون نیشن ون الیکشن’’ کو نافذ کیا گیا تو علاقائی اور چھوٹی پارٹیاں اپنے مقامی مسائل کو مضبوطی سے نہیں اٹھا سکیں گی کیونکہ قومی مسائل ان پر حاوی ہوجائیں گے۔ اس غیر مساوی مقابلے میں وہ انتخابی اخراجات اور انتخابی حکمت عملی کے حوالے سے بھی قومی جماعتوں کا مقابلہ نہیں کر پائیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *