Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کم از کم دو روز تک سردی سے راحت ملنے کی کوئی امید نہیں

پنجاب اور ہریانہ میں درجہ حرارت 2 سے 5 ڈگری کے درمیان ریکارڈ

نئی دہلی : شمالی ہندوستان اس وقت شدید سردی کی زد میں ہے۔ منگل کو محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا کہ دہلی کے بالکل قریب واقع ہریانہ کا شہر حصار ملک میں سب سے سرد رہا۔ یہاں کم از کم درجہ حرارت 1.1 ڈگری تک پہنچ گیا۔ چنڈی گڑھ سمیت پنجاب اور ہریانہ میں درجہ حرارت 2 سے 5 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں دہلی میں بھی لوگوں کو سردی سے کوئی راحت ملتی نظر نہیں آ رہی ہے۔ کم از کم درجہ حرارت میں لگاتار کمی نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ محکمہ موسمیات نے واضح کردیا ہے کہ کم از کم اگلے دو روز تک سردی سے راحت ملنے کی کوئی امید نہیں۔
نہ صرف شمالی ہندوستان بلکہ وسطی ہندوستان کی ریاستیں بھی سردی کی زد میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بہار، جھارکھنڈ اور شمالی مدھیہ پردیش میں رات کے وقت شدید سردی پڑ رہی ہے۔ یہاں درجہ حرارت 5 سے 10 ڈگری کے درمیان رہتا ہے۔ ایسی ہی صورتحال آئندہ چند روز تک یہاں جاری رہے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *