Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بھارت ایکسپریس اردو کانکلیو میں محمد فیصل خان کو ’مہمان اعزازی‘کے اعزاز سے نوازا گیا

نئی دہلی،18ستمبر (میرا وطن نیوز )
گزشتہ روز انڈیا انٹر نیشنل سینٹر دہلی میں منعقدہ بھارت ایکسپریس اردو کنکلیو میں محمد فیصل خان کو ’مہمان اعزاز ی‘ کے طور پر مدعو کر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر نثار احمد نے ان کا استقبال کیا ۔ تقر یب کے دوران، محمد فیصل خان نے ڈاکٹر خالد رضا، ڈاکٹر نثار احمد، حبیب الرحمن، اور پوری بھارت ایکسپر یس کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اردو کانکلیو کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز اور فخر کی بات ہے ۔ انہوں نے تقریب میں ملنے والے محبت ، احترام اور پرتپاک استقبال کو ایک یادگار تجربہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات اردو زبان، ادب اور صحافت سے وابستہ افراد کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں۔ ایسے پلیٹ فارم نہ صرف باہمی مکالمے کو فروغ دیتے ہیں بلکہ اردو کی ترقی سے متعلق اہم موضوعات پر خیالات کے تبادلے اور بات چیت کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔
محمد فیصل خان نے بھارت ایکسپریس اردو کانکلیو کے کامیاب انعقاد پر پورے بھارت ایکسپریس ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اردو زبان، ادب اور صحافت کے فروغ کے لیے ایسی تخلیقی اور بامعنی کوششیں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *