
9ہزار سے زیادہ آن سائٹ پر رجسٹر ہوئے۔ 7ہزارسے زائد نوجوانوں کو موقع پر ہی ملازمت کی پیشکشیں موصو ل ہوئیں
مودی سرکار میں امتحانی پرچے لیک ہو رہے ہیں، نوجوان بے روزگاری سے پریشان ہیں:کانگریس
نئی دہلی، 19 جون(میرا وطن نیوز )
انڈین یوتھ کانگریس اوردہلی پردیش کانگریس نے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی سالگرہ منانے کے لیے تا لکٹورا اسٹیڈیم میں میگا جاب فیئر 2026 کا انعقاد کیا، جس میں دہلی کے ہزا روں نوجوانو ں نے شر کت کی۔جاب میلہ پرائیویٹ کمپنیوں نے نوجوانوں کے انٹرویو کئے۔ پرائیو یٹ کمپنیوں ٹاٹا الائنس ،فلپ کار ٹ ،جپٹو ،وولٹاس ،ٹیک مہندرا ،پے ٹی ایم ،آدتیہ برلا ،ہٹاچی ،اربن کلوپ جیسی تقریباً 150 کمپنیا ں روز گار میلے میں شامل ہوئیں ۔
اس میگا جاب میلے دوران تقریباً 30ہزار نوجوانوں نے آن لائن رجسٹریشن کروائی، جبکہ 9ہزار سے زیادہ آن سائٹ پر رجسٹر ہوئے۔ 7ہزارسے زائد نوجوانوں کو موقع پر ہی ملازمت کی پیشکشیں موصو ل ہوئیں۔ مزید برآں، بہت سے نوجوانوں کو کمپنی ایچ آر کے نمائندوں نے انٹرویو کے بعد کے را و ¿ نڈز کے لیے مدعو کیا تھا۔
کانگریس کے کئی سینئر لیڈروں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی، جن میں اے آئی سی سی جنرل سکر یٹری سچن پائلٹ، اے آئی سی سی انچارج شری سکھجندر سنگھ رندھاوا، اے آئی سی سی انچارج قاضی نظام الدین، دہلی پردیش کانگریس کے صدردیویندر یادو، پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ راجہ وار نگ ، لوک سبھا ایم پی کشوری لال شرما، سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ کے چیئرپرسن دیپ اور اے آئی سی سی کے چیئر پرسن دیپ دھیرج گجراور این ایس یو آئی کے صدر ونود جاکھڑاور دیگر شامل تھے۔
اس موقع پرانڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چِب نے کہا، “جب کہ ملک کے نوجوان بی جے پی کے پیپر لیکس اور بے روزگاری کے ماڈل سے دوچار ہیں، وہیں انڈین یوتھ کانگریس راہل گا ند ھی کی قیادت میں – ‘نوکریاں، انصاف، اور احتساب’ کا ماڈل پیش کر رہی ہے۔ بے روزگاری آج نوجوانوں کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ہے؛ بی جے پی نے سالانہ 2کروڑ ملازمتیں پیدا کرنے کا وعد ہ کیا تھا، لیکن اس کے باوجود ملک کے نوجوانوں کو روزگار کی ضرورت ہے، اور مسٹر راہل گاندھی ہی اس مقصد کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں، پارلیمنٹ سے لے کر سڑکوں تک۔
اس موقع پر انڈین یوتھ کانگریس کے نیشنل انچارج منیش شرما اوردہلی یوتھ کانگریس کے صدر اکشے لاکرا نے بھی خطاب کیا ۔پروگرام میں کئی قومی جنرل سکریٹریز، سکریٹریز اور یوتھ کانگریس کے ریاستی صدور بھی موجود تھے۔
No Comments: